Kon Se Log Duniya Ko Musafir Khana Samajhte Hain
Yeh Duniya Ek Musafir Khana Hai / Duniya Dhoke Ka Ghar Hai / Kaisay Pata Chalay Ke Aap Duniya KO Akhirat Par Tarjeeh Dy Rahay Hain Ke Nai
انسان کو اس دنیا کو اصل نہیں سمجھنا چاہیے یہ عارضی جگہ ہے اور یہ دنیا اصل میں آخرت کی کھیتی ہے۔ اس میں مگن نہیں ہونا چاہیے۔ دنیا کمانے سے نہیں روکا گیا بلکہ دنیا سے دل لگانے سے روکا گیا ہے۔ اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے جسے رہبانیت کی زندگی کہتے ہیں۔
کیسے پتہ چلے کہ آپ میں دنیا کی محبت ہے کہ نہیں؟ کیسے پتہ چلے کہ آپ آخرت کی زندگی کو دنیا کی زندگی پر ترجیح دے رہے ہیں کہ نہیں؟ آخرت کی زندگی کو دنیا کی زندگی پر ترجیح دینے کا پیمانہ، آلہ، کسوٹی۔ کیسے پتہ چلے کہ آپ میں دنیا کی محبت ہے کہ نہیں؟ کیسے پتہ چلے کہ آپ میں مال و دولت کی محبت ہے کہ نہیں؟ ان باتوں کا اس وقت پتہ چلے گا جب آپ سے دنیا کی کوئی نحمت چھین جائے جیسے مال و دولت تو آپ کو کتنا صدمہ ہوتا ہے اور آپ دنیا کی کتنی ٹینشن لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اور بہت سی علامات ہیں جیسے بے صبری، ناشکری، تقدیر پر راضی نہ ہونا، وغیرہ وغیرہ۔
Comments
Post a Comment