Rishty Dari Jorna Kaisa Hai

Rishtedari Aur Islam
 

Rishtay Dari (Kinship) jorna aik bhut bari naiki hai aur torna aik kabira gunah hai.



اسلام میں رشتہ داری کی اہمیت

 اسلام میں رشتے داری جوڑنے کو اہل جنت کی ایک بہت بڑی صفت قرار دی گئی ہے۔ رشتہ داری توڑنا ایک کبیرہ گناہ ہے۔ آج کل کے زمانے میں اکثر لوگ رشتہ داری توڑ رہے ہیں۔ اس لیئے رشتہ داری جوڑنے کی بہت زیادہ اہمیت بڑھ گئی ہے۔

رشتے داری جوڑنے کو صلہ رحمی اور توڑنے کو قطح رحمی کہتے ہیں۔ 





جس رشتہ داری کو جوڑنے پر جنت کی بشارت دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ جب کوئی تم سے تحلق توڑے تو تم جوڑو۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:
 
جو تم سے تعلق توڑے تم اس سے جوڑو، جو تمہیں محروم کرے اُسکو عطا کرو اور جو تم پر ظلم کرے تم اُسے معاف کرو۔ جب تم نے ایسا کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں جنت میں داخل فرما دے گا۔

قرآن وحدیث میں رشتہ داری جوڑنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور توڑنے پر سخت وحید سنائی گئی ہے۔

وَالَّـذِيْنَ يَصِلُوْنَ مَآ اَمَرَ اللّـٰهُ بِهٓ ٖ اَنْ يُّوْصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّـهُـمْ وَيَخَافُوْنَ سُوٓءَ الْحِسَابِ وَالَّـذِيْنَ صَبَـرُوا ابْتِغَـآءَ وَجْهِ رَبِّـهِـمْ وَاَقَامُوا الصَّلَاةَ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنَاهُـمْ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً وَّيَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ اُولٰٓئِكَ لَـهُـمْ عُقْبَى الـدَّارِ

 اور جن (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا اللہ نے حکم دیا ہے ان کو جوڑے رکھتے ہیں اور اپنے رب سے ڈرتے رہتے اور بُرے حساب سے خوف رکھتے ہیں۔ اور جو پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے (مصائب پر) صبر کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے برائی دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے۔ (سورۃ (سورۃ الرعد آیت ۲۱ تا ۲۲)

فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ * أُولَـئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّـهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ

”(اے منافقو !) تم سے عجب نہیں کہ اگر تم حاکم ہو جاؤ تو ملک میں خرابی کرنے لگو اور اپنے رشتہ داروں کو توڑ ڈالو۔ یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور ان (کے کانوں) کو بہرا اور (ان کی) آنکھوں کو اندھا کر دیا ہے۔ (سورۃ محمد آیت ۲۲)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ کے نزدیک سب سے بُرا عمل رب کائنات کے ساتھ شرک کرنا، پھر رشتہ داری توڑنا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مخلوق پیدا کی، جب اس سے فراغت ہوئی تو رشتہ داری اور صلہ رحمی کھڑی ہوئی اور کہنے لگی : ہاں ! یہ اس کا مقام ہے جو توڑنے سے تیری پناہ چاہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : کیا تو اس بات پر راضی نہیں ہے کہ جو کوئی تجھ کو ملائے اسے میں بھی ملوں گا اور جو کوئی تجھے توڑے میں بھی اس سے قطع کروں گا ؟ صلہ رحمی نے عرض کی : میں اس پر راضی ہوں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں نے یہ مقام تجھ کو دے دیا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے اپنے رشتے داروں کا خیال رکھنا چاہیے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو چاہتا ہو کہ اس کی روزی میں کشادگی ہو اور اس کی عمر میں اضافہ ہو تو اسے اپنے رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا چاہیے۔





YouTube Video





 

Facebook Video

Rishtedari Jorna Kaisa Hai - Mufti Tariq Masood Sahab



Comments

Popular posts from this blog

(Nikah) Shadi Ki Pehli Raat Ki (Islamic) Dua In Arabic With Urdu And English Translation (Tarjuma)

Kya Biwi Ko Peeche Se Karna Jaiz Hai? - Humbistari Ke Masail - Sawal Jawab (Question And Answer In Urdu)

Napaki Ki Halat Mein Masjid Mein Ja Kar Namaz Parhna (Padhna)

Contact Us

Name

Email *

Message *

Copyright © 2024 IlamOne TV All Rights Reserved.