A Message To Prime Minister, Imran Khan From Mufti Tariq Masood Sahab
The prime minister should promote, encourage “(Quick) Jald Nikah”, “(Easy) Asan Nikah”, More than One Marriages. These are the major steps to prevent and control Bay-Haye in our society.
مفتی طارق مسحود صاحب نے وزیراعظم پاکستان عمرآن خان صاحب کے پردہ کے بیان کی حمایت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ پردہ کے ساتھ ساتھ نکاح پر زیادہ توجہ دی جائے کیونکہ اگر عورت پردے میں بھی ہو گئی تب بھی کنوارہ مرد جس کی حلال خواہش پوری نہیں ہوئی وہ پردہ دار عورت کی طرف جائے گا، مائل ہو گا۔
وزیراعظم عمرآن خان کے پردہ پر بیان پر لبرل طبقہ بہت خائف ہے۔ مفتی صاحب کے پندرہ سال کے بالغ لڑکوں اور تیرہ سال کی بالغ لڑکیوں کی شادی کے بیان پر لبرل طبقہ بہت سیخ پا ہے۔
اور آپ مومن عورتوں كو كہہ ديجئے كہ وہ بھى اپنى نگاہيں نيچى ركھيں اور اپنى شرمگاہوں كى حفاظت كريں، اور اپنى زينت كو ظاہر نہ كريں، سوائے اسكے جو ظاہر ہے، اوراپنے گريبانوں پر اپنى اوڑھنياں ڈالے رہيں، اور اپنى آرائش كو كسى كے سامنے ظاہر نہ كريں، سوائے اپنے خاوندوں كے، يا اپنے والد كے، يا اپنے سسر كے، يا اپنے بيٹوں كے، يا اپنے خاوند كے بيٹوں كے، يا اپنے بھائيوں كے، يا اپنے بھتيجوں كے، يا اپنے بھانجوں كے، يا اپنے ميل جول كى عورتوں كے، يا غلاموں كے، يا ايسے نوكر چاكر مردوں كے جو شہوت والے نہ ہوں، يا ايسے بچوں كے جو عورتوں كے پردے كى باتوں سے مطلع نہيں، اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار كر نہ چليں كہ انكى پوشيدہ زينت معلوم ہو جائے، اے مسلمانو! تم سب كے سب اللہ كى جانب توبہ كرو، تا كہ تم نجات پا جاؤ۔ (سورة النور آیت نمبر 31)
اے نبى ( صلى اللہ عليہ وسلم ) اپنى بيويوں اور اپنى
بيٹيوں سے، اور مسلمانوں كى عورتوں سے كہہ دو كہ وہ اپنے اوپر اپنى چادريں
لٹكا ليا كريں اس سے بہت جلد ا نكى پہچان و شناخت ہو جايا كرےگى، پھر وہ
ستائى نہ جائينگى، اور اللہ تعالى بخشنے والا مہربان ہے۔ (سورة الاحزاب آیت نمبر 59)
عورتوں سے متعلق ایک موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے بہترین عمل حیا ہےـ کیونکہ عورت کا اصل حسن اور اس کا زیور اس کا شرم و حیا اور باپردہ رہنا ہے۔
Comments
Post a Comment