Eid Ki Namaz Ka Tarika In Islam In Urdu
Eid-Al-Fitr Aur Eid-Al-Adha Ki Namaz Parhne Ka Tariqa
Islam mein do Eidain hain. Eid-UL-Fitr jisay Choti Eid Kehtay hain aur Eid-UL-Adha jisay Bhari Eid kehtay hain. Ain dono namazon ko parhne / padhne ka tariqa ek hi hai.
Eid-UL-Fitr Aur Eid-UL-Adha Ki Namaz Ka Tarika In Islam In Urdu
عید کی نماز کا طریقہ
عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی نماز پڑھنے کا طریقہ
نمازِ عید کھلی جگہ، کھلے میدان (بشرطیکہ بارش نہ ہو رہی ہو یا پانی کھڑا ہو تو پھر مسجد میں ادا کی جا سکتی ہے) میں ادا کرنا سنت ہے۔ عید کی نماز کی کوئی ازان اور تکبیر نہیں ہوتی ہے
عید کی نماز بھی باقی نمازوں کی طرح ہی پڑھی جاتی ہے۔ فرق صرف چھ زائد تکبیروں کا ہے۔
سب سے پہلے عید کی نماز (عیدالفطر یا عیدالاضحٰی کی نماز) کی دل میں نیت کریں۔ اس کے بحد دونوں ہاتھ اٹھا کر کانوں تک لے جا کر تکبیر تکریمہ "الله اکبر" کہ کر ہاتھ باندھ لیے جاتے ہیں۔ ثناء کے بحد تین تکبیریں ہیں۔ ہر تکبیر میں کانوں تک ہاتھ اٹھا کر چھوڑ دئیے جاتے ہیں اور تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لئے جاتے ہیں۔ پھر قراءت کے بحد رکوع میں جاتے ہیں اور باقی نمازوں کی طرح قیام اور دو سجدے، جس میں دو سجدوں کے درمیان بیٹھا بھی جاتا ہے اور دعا پڑھی جاتی ہے، کیے جاتے ہیں اور پہلی رکحت پوری کرتے ہیں۔ دوسری رکعت میں قراءت کے بعد اور رکوع سے پہلے تین زائد تکبیریں کہی جائیں اور پھر چوتھی تکبیر، جو کہ باقی نمازوں میں بھی پڑھی جاتی ہے، کے بعد رکوع میں جائیں اور پھر باقی نماز، باقی نمازوں کی طرح ادا کی جاتی ہے۔ اس طرح آخر میں سلام کے بحد آپ کی عید کی نماز ادا ہو جائی گی۔
Comments
Post a Comment