Ghani Ka Kya Matlab Hai

Ghani Ka Maani

Ghani (One Who Is Independent) Ka Maani / Meaning / Tahreef

Ghani ka matlab yeh hai ke aik insan ke pas aisa intizam ho ke wo kisi ka mohtaaj na ho. Ghani maldar hone ko nahi kehtay balkay ghani usay kehtay hain jis mein Istighna ho jo bay parwa ho.

غنی کا کیا مطلب ہے؟ / اس کی کیا تحریف ہے؟

غنی وہ ہے جس کا ایسا انتظام ہو کہ وہ کسی کا محتاج نہ ہو، وہ کسی کی پرواہ نہ کرے۔ غنی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی مالدار ہو بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک شخص مستغنی ہو یحنی اسے کسی کی ضرورت نہ ہو۔ ایک انسان کو غنی بننا چاہیے۔

Ghani Ke Mutaliq (Hadeesain)

غنی کے بارے میں حدیثیں

حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک انصاری نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر سوال کیا۔ آپ نے اسے پوچھا ” تمہارے گھر میں کوئی چیز ہے؟” وہ کہنے لگا۔ ”ہاں ایک ٹاٹ اور ایک پیالہ ہے۔” آپ نے فرمایا : یہ دونوں چیزیں میرے پاس لے آؤ۔” وہ لے آیا تو آپ نے ان کو ہاتھ میں لے کر فرمایا : کون ان دونوں چیزوں کو خریدتا ہے؟ ایک آدمی نے کہا : ” میں ایک درہم میں لیتا ہوں۔” آپ نے فرمایا : ایک درہم سے زیادہ کون دیتا ہے؟” اور آپ نے یہ بات دو تین بار دہرائی تو ایک آدمی کہنے لگا : ” میں انہیں دو درہم میں خریدتا ہوں۔” آپ نے دو درہم لے کر وہ چیزیں اس آدمی کو دے دیں۔ اب آپ نے اس انصاری کو ایک درہم دے کر فرمایا : اس کا گھر والوں کے لیے کھانا خرید اور دوسرے درہم سے کلہاڑی خرید کر میرے پاس لاؤ۔ جب وہ کلہاڑی لے آیا تو آپ نے اپنے دست مبارک سے اس میں لکڑی کا دستہ ٹھونکا پھر اسے فرمایا : جاؤ جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر یہاں لا کر بیچا کرو اور پندرہ دن کے بعد میرے پاس آنا۔” پندرہ دن میں اس شخص نے دس درہم کمائے۔ چند درہموں کا کپڑا خریدا اور چند کا کھانا اور آسودہ حال ہوگیا پندرہ دن بعد آپ نے فرمایا : یہ تیرے لیے اس چیز سے بہتر ہے کہ قیامت کے دن سوال کرنے کی وجہ سے تیرے چہرے پر برا نشان ہو۔

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ سوالی جو ہمیشہ لوگوں سے مانگتا رہتا ہے قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے منہ پر گوشت کی ایک بوٹی بھی نہ ہوگی۔

YouTube Video

Comments

Popular posts from this blog

(Nikah) Shadi Ki Pehli Raat Ki (Islamic) Dua In Arabic With Urdu And English Translation (Tarjuma)

Kya Biwi Ko Peeche Se Karna Jaiz Hai? - Humbistari Ke Masail - Sawal Jawab (Question And Answer In Urdu)

Napaki Ki Halat Mein Masjid Mein Ja Kar Namaz Parhna (Padhna)

Contact Us

Name

Email *

Message *

Copyright © 2024 IlamOne TV All Rights Reserved.