Ahle Sunnat Wal Jamaat (Sunni) Kon Hain? | Ain Ke Kya Aqeedah Hai?

Ahle Sunnat Wal Jamaat Ka Aqeeqah

Ahle Sunnat Wal Jamaat | Ain Kay Aqaed Aur Maslay Ka Hal Nikalnay Kay Char Asool

اہل سنت و الجماعت (سنی) کون ہیں؟ اور ان کا کیا عقیدہ ہے؟

اہل سنت و الجماعت وہ ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے طریقے کی پیروی کرتے ہیں۔ ان کو سنی بھی کہتے ہیں جو کہ اہل سنت و الجماعت سے مختصر۱ً نام لیا گیا ہے۔

اہل سنت و الجماعت کے کسی بھی مسئلے کا حل نکالنے کے لیے چار اصول ہیں: قرآن، حدیث، اجماع امت اور قیاس۔

اہل سنت و الجماعت کے چند عقائد مندرجہ ذیل ہیں:

(1) بے شک ایمان قول و عمل کا نام ہے اور اس میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔

(2) قرآن ہر لحاظ سے اللہ کا کلام ہے مخلوق نہیں ہے۔

(3) اچھی اور بری تقدیر اللہ کی طرف سے ہے۔

(4) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امت میں سب سے بہتر ابوبکر صدیق ہیں، بھر عمر بن خطاب، پھر عثمان بن عفان اور پھر علی ابن طالب رضی اللہ عنھم اور یہی خلفاء راشدین مھدین ہیں۔

(5) عشرہ مبشرہ جن کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنتی ہونے کی گواہی دی ہے وہ ہمارے نزدیک جنتی ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ علیہ وسلم) کی بات حق ہے۔

(6) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ کے بارے میں رحمت کی دعا مانگنی چاہئیے اور ان کے درمیان جو اختلافات تھے ان کے بارے میں سکوت (خاموشی) اختیار کرنا چاہئے۔

(7) اللہ تعالیٰ اپنے عرش پر (بغیر سوال کیفیت مستوی) ہے، اپنی مخلوق سے (بلحاظ ذات) جدا ہے جیسا کہ اس نے اپنی کتاب (قرآن مجید) میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک پر بیان فرمایا ہے، اس نے ہر چیز کو علم سے گھیر رکھا ہے، اس کی مثل کوئی چیز نہیں اور وہ سننے اور دیکھنے والا ہے۔

(8) اللہ تعالیٰ آخرت میں نظر آئے گا، جنتی لوگ اسے اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے (اسی کا) کلام ہے جیسے چاہے اور جب چاہے۔

(9) جنت حق ہے، جہنم حق ہے اور یہ دونوں مخلوق ہیں کبھی فنا نہ ہوں گی، اللہ کے دوستوں کے لئے جنت کا بدلہ ہے اور اس کے نافرمانوں کے لئے جہنم کا عذاب ہے سوائے ان کے جن پر وہ (اللہ) رحم فرمائے۔

(10) پل صراط حق ہے.

(11) میزان (ترازو) کے دو پلڑے ہیں جن میں بندوں کے اچھے اور برے اعمال تولے جائیں گے۔

(12) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض کوثر حق ہے اور شفاعت حق ہے۔

(13) اہل توحید (مسلمانوں) میں سے (بعض) لوگوں کا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ) شفاعت کے ذریعے (جہنم کی) آگ سے نکلنا حق ہے۔

(14) عذاب قبر حق ہے۔

(15) منکر و نکیر (قبر میں سوال و جواب والے فرشتے ) حق ہیں۔

(16) کراماً کاتبین (اعمال لکھنے والے فرشتے ) حق ہیں۔

(17) موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونا حق ہے۔

(18) کبیرہ گناہ کرنے والوں کا معاملہ اللہ کی مشئیت (اور ارادے ) پر ہے (چاہے تو عذاب دے چاہے تو بخش دے ) ہم اہل قبلہ (مسلمانوں) کے گناہوں کی وجہ سے ان کی تکفیر نہیں کرتے، ہم ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتے ہیں۔

Dailymotion Video - Mufti Tariq Masood Bayan / Speech | مفتی طارق مسحود صاحب بیان / سپیچ

Comments

Popular posts from this blog

(Nikah) Shadi Ki Pehli Raat Ki (Islamic) Dua In Arabic With Urdu And English Translation (Tarjuma)

Kya Biwi Ko Peeche Se Karna Jaiz Hai? - Humbistari Ke Masail - Sawal Jawab (Question And Answer In Urdu)

Napaki Ki Halat Mein Masjid Mein Ja Kar Namaz Parhna (Padhna)

Contact Us

Name

Email *

Message *

Copyright © 2024 IlamOne TV All Rights Reserved.