Ghani Ka Kya Matlab Hai

Ghani (One Who Is Independent) Ka Maani / Meaning / Tahreef Ghani ka matlab yeh hai ke aik insan ke pas aisa intizam ho ke wo kisi ka mohtaaj na ho. Ghani maldar hone ko nahi kehtay balkay ghani usay kehtay hain jis mein Istighna ho jo bay parwa ho. غنی کا کیا مطلب ہے؟ / اس کی کیا تحریف ہے؟ غنی وہ ہے جس کا ایسا انتظام ہو کہ وہ کسی کا محتاج نہ ہو، وہ کسی کی پرواہ نہ کرے۔ غنی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی مالدار ہو بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک شخص مستغنی ہو یحنی اسے کسی کی ضرورت نہ ہو۔ ایک انسان کو غنی بننا چاہیے۔ Ghani Ke Mutaliq (Hadeesain) غنی کے بارے میں حدیثیں حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک انصاری نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر سوال کیا۔ آپ نے اسے پوچھا ” تمہارے گھر میں کوئی چیز ہے؟” وہ کہنے لگا۔ ”ہاں ایک ٹاٹ اور ایک پیالہ ہے۔” آپ نے فرمایا : یہ دونوں چیزیں میرے پاس لے آؤ۔” وہ لے آیا تو آپ نے ان کو ہاتھ میں لے کر فرمایا : کون ان دونوں چیزوں کو خریدتا ہے؟ ایک آدمی نے کہا : ” میں ایک درہم میں لیتا ہوں۔” آپ نے فرمایا : ایک درہم سے زیادہ کون دیتا ہے...